اگر بروقت کارروائی،پیشگی منصوبہ بندی اور پہلے سے اقدامات اٹھائے جاتے تو حالات کم از کم کچھ بہتر ہوتے.جام کمال
کوئٹہ(ویب ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ دیہات،
قصبوں اور متاثر علاقوں کا دورہ کیاسب کی شکایت ہے کہ ناقص حکمرانی اور عدم دلچسپی درپیش مشکلات اور تباہی کی ایک بڑی وجہ ہے اگر بروقت کارروائی،پیشگی منصوبہ بندی اور پہلے سے اقدامات اٹھائے جاتے تو حالات کم از کم کچھ بہتر ہوتے انہوں نے حکومت بلوچستان کی ترجمان کی ویڈیوشیئر کرتے ہوئے لکھاہے کہ یہاں سوگ کا سماں ہے اور ہماری ترجمانی کا یہ حال انہوں نے کہاکہ تحصیل بیلہ میں کئی دنوں سے بجلی صفر ہے۔
مین ٹرانسمیشن گر گئی ہے اور سست روی سے کام کر رہا ہ نہ رہائش، نہ خوراک، نہ رسائی، نہ بجلی، مجھے امید ہے کہ ہماری حکومتیں اس سیلاب اور اس کے پھیلا کی شدت کو سمجھ رہی ہوں گی