Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناماہ جبین کی گاڑی پر فائرنگ واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، زبیدہ جلال

0

دہشت گردی کے حملے کے دوران ڈپٹی کمشنرثناماہ جبین معجزانہ طور پربچ گئیں
مند(الجزیرہ ویب ڈیسک) بلوچستان کی سینئر سیاستدان، ماہر تعلیم اور سابق وفاقی وزیر محترمہ زبیدہ جلال نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناماہ جبین کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں، اس طرح کی گھناو نی حرکت ایک بزدلانہ فعل ہے،دہشت گردی کے حملے کے دوران ڈپٹی کمشنرثناماہ جبین معجزانہ طور پربچ گئیں۔

اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ ماہ جبین ایک بہادرخاتون ہیں،ان کی بہادری اور اسکواڈ کی جانب سے فوری جوابی کارروائی سے حملہ آور بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔محترمہ زبیدہ جلال نے کہا کہ قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ کے قریب ڈپٹی کمشنر شیرانی ثناماہ جبین کی گاڑی پر فائرنگ میں ملوث عناصر کو فوری طور گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور تخریب کاروں کے خاتمے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ماہ جبین کی بہادری لائق تحسین ہے، اس کے اسکواڈ کی جانب سے فوری جوابی کارروائی نے حملہ آوروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا، جس پروہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.