پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل زیراستعمال لائے جائیں.ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری
ڈیرہ مراد جمالی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد عائشہ زہری نے کہا ہے کہ پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل زیراستعمال لائے جائیں مانیٹرنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے والدین اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر انہیں پولیو کے قطرے پلوائیں تاکہ وہ اپنی زندگی کسی کے سہارے کے بجائے زندگی بھر کسی کا سہارا بنیں بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلوانے والے والدین ان کے حقوق غصب کر رہے ہیں خدارا اس عمل سے اجتناب کیا جائے پولیو مہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنی زمہ داری نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے آفیسران کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز خادم حسین کھوسہ اسداللہ سمالانی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس پی فیصل اقبال کھوسہ ڈاکٹر منظور احمد ابڑو ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی ڈاکٹر عبدالقدیر ابڑو ڈاکٹر زبیر احمد کھوسہ عبیداللہ پندرانی ثنا اللہ چکھڑا بنگل خان مستوئی محمد شریف چکھڑا اصغر علی ڈومکی سمیت دیگر آفیسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری نے کہاکہ اس قومی فریضے کی ادائیگی میں نئے منتخب کونسلران سے بھی مدد لی جائے جب کہ فیمیل ٹیموں میں بھی اضافہ کرنا ناگزیر بن چکا ہے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی نے بتایا کہ انسدادِ پولیو مہم 15 مئی سے 21 مئی تک جاری رہے گی جس کے لیے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ضلع نصیرآباد کی 36 یونین کونسلوں میں 412 موبائل 36 فکسڈ سینٹرز اور 31 ٹرانزٹ پوائنٹس بنائے گئے ہیں اس مرتبہ ایک لاکھ 55 ہزار 8سو86 بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ 276 فیمیل ٹیمیں گھروں میں جاکر بچوں کو قطرے پلائیں گی۔