پولیس کے مطابق شیخ رشید کے خلاف کراچی کے موچکو تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیخ رشید نے پولی کلینک اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی جس سے عوام میں اشتعال پھیلا۔
شیخ رشید کی گرفتاری کے لیے کراچی پولیس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی ہے، موچکو تھانے کے ایس ایچ او اور ایس ڈی پی او شیخ رشید کو لینے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔