گذشتہ روز ہونے والے اجلاس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے آج 3 اپریل کا دن مقرر کیا تھا۔
آج پنجاب اسمبلی کا اجلاس دن ساڑھےگیارہ بجے ہوگا جس میں وزیراعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کی جانب سے پرویز الہٰی وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہیں جب کہ متحدہ اپوزیشن نے حمزہ شہباز کو نامزد کیا ہے۔