وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت پورے بلوچستان میں بلاتفریق ترقیاتی کام کررہی ہے ،حاجی محمد خان لہڑی
قلات)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیر برائے لیبر حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی حکومت پورے بلوچستان میں بلاتفریق ترقیاتی کام کررہی ہے حکومت بلوچستان میں صحت تعلیم مواصلات پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر تیز ی سے کام جا ر ی ہیں دشت محمود کلی خلیل لہڑی آباد میں بجلی اور واٹر سپلائی اسکیم کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات اپنے اعزاز میر خلیل احمد لہڑی کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ظہرانے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد قاسم لہڑی جمعیت کے رہنماء مفتی محمد طیب حیدری اور دیگر بھی موجود تھے ب
لوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیر برائے لیبر حاجی محمد خان لہڑی نے مزید کہا ہے کہ سابقہ حکومتوں نے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیا تھا وجہ سے بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہو سکیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور اربوں روپے صحت تعلیم مواصلات اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کے کلی دشت محمود کلی خلیل لہڑی آباد میں بجلی کا مسئلہ اور واٹر سپلائی اسکیم کے لیئے اقدامات کئے جائیں گے۔