Ultimate magazine theme for WordPress.

شرپسند عناصر کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے، مارگٹ اور تربت میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں ، سید حسنین ہاشمی

0

کوئٹہ(( الجزیرہ ویب ڈیسک), بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی یہ خام خیالی ہے کہ وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہوجائیں گے، مارگٹ اور تربت میں سیکورٹی فورسز پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں ایسے واقعات بلوچستان اور پاکستان کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں عوام اور سیکورٹی فورسز کی بیش بہا قربانیوں کی بدولت امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے وفاقی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی صوبائی حکومت اتحادی جماعتوں کے ساتھ ملکر صوبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جو کہ صوبے کے عوام کے معاشی اور معاشرتی حالات کو بہتر بنائیں گے ملک دشمن عناصر کوپر امن اور خوشحال بلوچستان ایک آنکھ نہیں بھا رہا جسکی وجہ سے وہ یہاں دہشتگردی کی کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن ہماری فورسز کے جوانوں کے عزم چٹانوں کی طرح مضبوط ہیں انہوں نے ہر قیمت پر وطن کی مٹی کی حفاظت کا جو عہد کیا ہے وہ اس پر قائم ہیں

انہوں نے مارگٹ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت اور تربت میں زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اس گھڑی میں تنہا نہیں پوری قوم انکے ساتھ انکے غم میں برابر کی شریک ہے

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.