مفکرِ پاکستان، شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 149واں یومِ پیدائش آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں تقریبات، سیمینارز اور خصوصی پروگرامز کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جن میں علامہ اقبال کی ادبی، فکری اور قومی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔
علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور فلسفے کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، بیداری اور آزادی کا شعور اجاگر کیا۔

