مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگے داموں فروخت کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹا مہنگے داموں خریدنے کے باعث گھریلو اخراجات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق یقینی بنائی جائے اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

