پاکستانی معروف اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے جنگ لڑنے کے بعد لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ میرا نے اپنی بہن کے انتقال کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ شائستہ عباس کئی برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور لندن کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھیں۔
اداکارہ میرا نے بہن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

