امریکی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل رقم ہوگیا، ڈیب ہالینڈ پہلی مقامی امریکی (ریڈ انڈین) خاتون گورنر منتخب ہوگئی ہیں۔ ان کے انتخاب کو امریکی سیاست میں مقامی امریکی برادری کی نمائندگی کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
ڈیموکریٹک امیدوار ڈیب ہالینڈ نے امریکی ریاست نیو میکسیکو کے گورنر کا انتخاب جیت کر تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار گریگ ہل کو شکست دی۔ ڈیب ہالینڈ امریکہ کی تاریخ میں کسی بھی ریاست کی پہلی مقامی امریکی (Native American) خاتون گورنر بن گئی ہیں۔
ڈیب ہالینڈ اس سے قبل سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی کابینہ میں وزیر داخلہ کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

