Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کوئٹہ میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے آگاہی ریلی، شہریوں کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال کی تلقین

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر ٹریفک ویک کے سلسلے میں آگاہی ریلی نکالی گئی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر (صدر) محمد یوسف ہاشمی، ایس پی صدر کوئٹہ اور ٹریفک پولیس کے افسران نے کی۔ اس موقع پر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار برقرار رکھنے اور دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی گئی۔

افسران کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے عوام میں ٹریفک قوانین سے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری ہے، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس مشترکہ اقدامات کر رہی ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.