چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور بلوچ عوام کے خیرخواہ افراد کو ہسپتالوں، سڑکوں اور پلوں کو نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔ انہوں نے مایوسی یا غلط نظریات کے باعث گمراہ ہونے والے نوجوانوں کو قومی دھارے میں واپس آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مذہبی قیادت کے دروازے ان کے لیے کھلے ہیں۔
طاہر اشرفی نے زور دیا کہ باہمی شکایات اور محرومیوں کا حل تشدد کے بجائے مذاکرات، افہام و تفہیم اور باہمی بات چیت کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
