بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت کے پاس سرکاری دفاتر چلانے کے لیے بھی پیسے نہیں، جبکہ یہاں نئے صوبے بنانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے این ایف سی ایوارڈ میں کٹوتی کی اجازت نہیں دے سکتے۔


