خضدار میں خشک سالی نے تباہی مچا دی، سینکڑوں بورنگ اور ٹیوب ویل خشک، لوگ نقل مکانی پر مجبور By Shoil Baloch On Oct 6, 2026 0 Share خضدار کے مختلف علاقوں میں طویل خشک سالی کے باعث پانی کے ذخائر تیزی سے ختم ہونے لگے ہیں۔ سینکڑوں بورنگ اور ٹیوب ویل خشک ہونے سے زرعی سرگرمیاں متاثر جبکہ مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث کئی خاندان نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں۔