Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل کی سربراہی کھلی کچہری

نال ۔ ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالرزاق ساسولی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ اور انتظامیہ کے سامنے اپنے مسائل رکھے۔ تعلیم ، صحت، صاف پانی،منشیات کے مسائل زمینداروں کو درپیش مشکلات ،بازار کے مسائل و تجاویز پیش کیے گئے ۔

کھلی کچہری کے موقع پر مختلف محکموں کے سربراہان و آفیسران ، پولیس حکام نے شرکت کی ، انتظامیہ نے عوام کے مسائل بغور سنے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نال عبداللہ مینگل اور میونسپل کمیٹی نال کے وائس چیئرمین میر طیب بزنجو کا سائلین سے خطاب

 اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ مینگل کا کہنا تھا کہ عوام کو درپیش مشکلات کا ہمیں ادراک ہے ۔

 عوامی مسائل کا حل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، متعلقہ محکموں کے تعاون سے مسائل جلد حل کیے جائیں گے۔

کھلی کچہری کے انتظامات میونسپل کمیٹی نال کی جانب سے کیے گئے تھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.