حب میں ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس بلوچستان نے منشیات کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹن 13 کلو گرام آئس برآمد کرلی۔ حکام کے مطابق برآمد شدہ آئس کی مالیت 74 ارب روپے بتائی جاتی ہے۔
اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ اینٹی نارکوٹکس ساؤتھ زون بلوچستان محمد زمان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔


