ژوب سے اغوا نوجوان بریال خان مندوخیل کوئٹہ سے بازیاب، ایس ایس پی آپریشن ضیاء الحق مندوخیل کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
کوئٹہ: ژوب سے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب، 3 ملزمان گرفتار
وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی کارروائی میں ژوب سے اغوا ہونے والے نوجوان بریال خان مندوخیل کو بازیاب کرا لیا گیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 3 ملزمان صابر شاہ، عبدالسلام اور انعام اللہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اہلخانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

