Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اعصام الحق نے آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ کا مکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیت لیا

اعصام الحق نے نینا ہرمن کے ساتھ شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مکسڈ ڈبلز ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی جوڑی نے فائنل میں پرتگال کی ٹاپ سیڈ جوڑی فریڈ گل اور ریٹا فریٹاس کو 6-4، 6-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

دوسری جانب مینز ڈبلز کے فائنل میں اعصام الحق اور عقیل خان کو فرانس کے جیکس گلے اور ژاں بپٹسٹ رینالٹ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 4 میڈلز حاصل کیے، جن میں ایک گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز میڈل شامل ہے۔

عقیل خان نے 40 پلس مکسڈ ڈبلز میں جرمنی کی ایلین اراناس روتھ کے ساتھ برونز میڈل جبکہ اعصام الحق اور عقیل خان نے مینز 45 پلس ڈبلز میں سلور میڈل جیتا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.