ملک بھر کی طرح کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی ایل پی جی کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے ایل پی جی کی قیمتوں پر کنٹرول اور سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔


