فوج سے لڑ نہیں سکتے، سیاست کے لیے سیاسی جماعتوں کو اسپیس دینا ہوگی، ورنہ مسلح گروہوں کو موقع ملے گا، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فوج سے لڑنا ممکن نہیں کیونکہ وہ مسلح ہے، جبکہ وہ خود ہتھیار نہیں اٹھا سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کو سیاسی سرگرمیوں کے لیے اسپیس دی جائے، بصورت دیگر ان کی جگہ لینے والے عناصر مسلح ہوں گے۔
فواد چوہدری کے مطابق یہ فیصلہ اسٹیبلشمنٹ کو کرنا ہے کہ سیاست دانوں کو سیاسی میدان میں جگہ دینی ہے یا مسلح گروہوں کے لیے راستہ کھولنا ہے۔

