بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 74 مسلح افراد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے، جن میں میر علی میں 35 اور اورکزئی میں 8 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ کلیئرنس آپریشنز کے دوران اسلحہ، گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کی گئیں۔
