Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاکستان کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہ سمجھا جائے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے یادگارِ فتح کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے برصغیر کے مسلمانوں کو غلامی سے نجات دلانے کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔

وزیراعظم نے معرکہ حق میں کامیابی پر قوم اور افواج پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے قوم کا سر فخر سے بلند ہوا اور یادگارِ فتح افواج پاکستان کی برتری کی علامت ہے۔

شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کے پانی کی ایک ایک بوند ریڈ لائن ہے، بھارت راہِ راست پر نہ آیا تو اسے براہِ راست جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنگ نہیں بلکہ امن چاہتا ہے، تاہم امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قوم متحد ہو تو کوئی طاقت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتی، کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔ اختلافات کو دشمنی میں تبدیل کرنے کے بجائے قومی اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان خطے میں استحکام کی علامت بن چکا ہے اور دنیا کو نئے تنازعات سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی میں بھی کردار ادا کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت جاری رکھنے اور کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے پاکستان کے دوٹوک مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.