Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاکستان ہماری پہچان، ہماری آزادی ہماری ذمہ داری ہے۔میر علی حسن زہری

آیئے عہد کریں کہ ہم متحد تھے، متحد ہیں اور متحد ہو کر پاکستان کو مزید مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ بنائیں گے،

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اور ترجمان صدر آصف علی زرداری میر علی حسن زہری نے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر قوم اور بالخصوص بلوچستان کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت، امید اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کا نام ہے، ملک کی سلامتی، خودمختاری اور ترقی کے لیے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

میر علی حسن زہری نے بلوچستان کے ناراض نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مایوسی، محرومی اور غلط پروپیگنڈے سے نکل کر تعلیم، ہنر، تحقیق، کاروبار، روزگار اور قومی خدمت کا راستہ اختیار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اپنی صلاحیتوں سے ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت صرف نعروں تک محدود نہیں بلکہ ایمانداری، محنت، قانون کی پاسداری اور خدمتِ خلق سے ثابت ہوتی ہے۔ قوم کو ذاتی مفادات اور اختلافات سے بالاتر ہوکر پاکستان کے وسیع تر مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.