کوئٹہ: سابق نگران وزیراعظم اور سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل علیحدگی پسندی یا تشدد نہیں بلکہ آئینی، سیاسی، انتظامی اور ترقیاتی ذرائع میں ہے۔
انہوں نے آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے مختلف چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی اور آئینی راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا مستقل حل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے بلوچستان میں علیحدگی پسند اور دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے تشدد کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔
سینیٹر کاکڑ نے شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانے کے واقعات کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو انتہاپسند اور ریاست مخالف بیانیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے علمی اور فکری طور پر تیار کرنا ہوگا۔

