ڈیرہ مراد جمالی کے قریب نصیرآباد کے علاقے چھتر میں نامعلوم دہشت گردوں نے اوچ سے پنجاب اور سندھ کو بجلی فراہم کرنے والے 220 کے وی ہائی ٹرانسمیشن ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ دھماکے کے نتیجے میں ٹاور کو نقصان پہنچا، جبکہ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


