پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان چلنے والی شالیمار ایکسپریس کو 14 اگست سے دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرین کی بحالی سے لاہور، کراچی سمیت راستے میں آنے والے مختلف شہروں کے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔ شالیمار ایکسپریس کی دوبارہ روانی سے مسافروں کو آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات فراہم ہونے کی توقع ہے۔


