Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سندھ میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا فیصلہ

سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے کی مجموعی امن و امان اور سکیورٹی صورتحال اور کراچی سمیت صوبے بھر کی سکیورٹی، تھریٹ میٹرکس، انٹیلی جنس بیسڈ سکیورٹی اقدامات اور انسدادِ دہشت گردی کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز مزید تیز کرنے اور ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

وزیراعلیٰ سندھ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان روابط، انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ پائیدار امن، عوامی تحفظ اور ریاستی رٹ کے قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

دوسری جانب اجلاس میں صوبائی وزیرِ داخلہ، کور کمانڈر کراچی سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.