Ultimate magazine theme for WordPress.

مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے،جان اچکزئی

0

نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ‏اللّٰہ تعالیٰ کا لاکھ شکر ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر حملے میں مولانا محفوظ رہیں۔ اپنے جاری کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی اس ملک اور قوم کیلیے گراں قدر خدمات ہیں۔

انہوں نے مولانا کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ مولانا فضل الرحمن کی جان ایک دفعہ پھر بچ گئی۔

انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر کو وزارت داخلہ نے ایک لیٹر جاری کیا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان پر حملے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور صرف دو دن بعد مولانا پر حملہ ہو گیا۔

جان اچکزئی نے تمام سیاسی قائدین سے گذارش کی ہے کہ وہ سیکیورٹی کے حوالے سے بہت زیادہ احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

پوری قوم اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں استحکام لانے اور سیکیورٹی کی صورتحال کی بہتری کیلیے بیش بہا قربانیاں دی ہیں۔ ان شاءاللہ وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے تک انکے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری رہیں گں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.