Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر

پاک فوج بلوچستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا، جہاں انہیں بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تربت پہنچنے پر کمانڈر بلوچستان کور نے ان کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

دورے کے دوران انہیں صوبے میں بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور مختلف علاقوں میں سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ انہیں بلوچستان کے عوام کے لیے جاری سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی اور مشکل آپریشنل حالات میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت، تیاری اور ملکی دفاع کے لیے عزم کو سراہا۔

اس موقع پر انہوں نے بلوچستان کے عوام کے امن، خوشحالی اور پائیدار ترقی کے لیے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.