گوادر کے علاقے بسول میں مسافر بس اور گیس باؤزر میں تصادم، دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
گوادر: مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر تربت سے کراچی جانے والی مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت بس میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافر سوار تھے، جبکہ آگ کی شدت کے باعث متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کے اندر سے خواتین اور بچوں کی چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنائی دے رہی تھیں۔
ایس پی اسلم بنگلزئی کے مطابق ریسکیو عملے کو فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ آخری اطلاعات تک حادثے میں جاں بحق یا زخمی ہونے والوں کی تعداد سے متعلق معلومات سامنے نہیں آئی تھیں۔

