کوئٹہ ( الجزیرہ ویب ڈیسک), وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کا ہے کہنا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کے مطابق دسمبر 2022تک بلوچستان سمیت پورے ملک میں 5Gنیٹ ورک کو پھیلانا ہے ۔ تربت اور آواران میں بھی 3Gاور 4Gنیٹ ورک کھول دئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے کوئٹہ میں سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا دورے کے موقع پر میڈیا بریفینگ میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا وژن نوجوانوں کو ڈیجیٹل ورلڈ سے منسلک کرنا ہے ۔ آرٹیفیشئیل انٹیلیجینس ، بلیک چین اور سائبر سیکورٹی سمیت مختلف شعبوں میں ٹریننگ پروگرام اریینج کررہے ہیں ۔
وزیراعظم کے ہدایت پر 500ٹریننگ پروگرام صرف بلوچستان کے لوگوں کیلئے رکھے گئے ہیں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 2018میں براڈ بینڈ کی سہولت 7کروڑ لوگوں کو دستیاب تھی جبکہ موبائیل فون صارفین 16کروڑ تھے ۔ آج براڈ بینڈ کی سہولت 10کروڑ لوگوں کے پاس ہے اور موبائیل فون یوزرز 18کروڑ ہیں ۔ آئی ٹی کے شعبہ کی ترقی حکومت کا عزم ہے ۔
بڑے شہروں کے ساتھ چھوٹے شہروں اور دوردراز گاں دیہات کو آئی ٹی سے کنیکٹ کرنا ترجیح ہے۔ حکومت نے تین سال کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 31ارب روپے خرچ کئے ہیں اور یہی خاموش تبدیلی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں پاکستان کی آئی ٹی ایکسپورٹس میں اس سال 47فیصد اضافہ ہوا ۔ 2022میں آئی ٹی ایکسپورٹ کا ٹارگٹ 3.5بلین ڈالرز ہے جسے 2023میں 5بلین ڈالرز تک لے جانے کا حدف رکھا گیا ہے۔#/s#