Ultimate magazine theme for WordPress.

مولانا طارق جمیل کا بیٹا عاصم جمیل گولی لگنے سے جاں بحق

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

آر پی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق مولانا طارق جمیل کے بیٹے  عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔

مولانا طارق جمیل کے ایکس اکاؤنٹ پر بھی واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار  بنا دیا۔

 مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہےکہ شواہد اور فارنزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے،

ترجمان کا کہنا ہےکہ ڈی پی او خانیوال اور سینیئرپولیس افسران موقع پر موجود ہیں، شواہد اکٹھےکرلیےگئے ہیں

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.