Ultimate magazine theme for WordPress.

آج کے بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے. مولانا فضل الرحمان

0

 الجزیرہ ویب ڈیسک

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی مستونگ اور ہنگو میں دھماکوں کی مذمت

مستونگ اور ہنگو دھماکے قابل مذمت اور انتہائی افسوسناک ہیں کس قدر سفاک ہیں وہ عناصر جنہوں آج کے دن بھی انسانیت کا پاس نہیں رکھا انسانی جان ،مال اور عزت وآبرو پر حملہ کرنے والے اسلام دشمن ،ملک دشمن اور قوم کے غدار ہیں آج کے بابرکت دن کے موقع پر خونریزی بڑی سازش کا حصہ ہے

مولانا فضل الرحمان نے مزید کھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر تحفظات ہیں بے گناہ انسانوں کے خون سے کھیلنے والوں کو سخت سزا دی جائے قوم کو یک جاں ہو کر ایسے فسادی عناصر کا مقابلہ کرنا ہوگا زخمیوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں دعاگو ہوں کہ اللہ کریم شہداء کی شہادتوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا دعاء ہے کہ اللہ کریم زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.