Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

مستونگ میں مسافر کوچ پر حملہ، فائرنگ سے بس کو نقصان، کوئی جانی نقصان نہیں

مستونگ میں مسافر کوچ پر فائرنگ، بس کے شیشے ٹوٹ گئے، جانی نقصان نہیں ہوا

مستونگ: نامعلوم مسلح افراد کی مسافر کوچ پر فائرنگ، بس کو نقصان پہنچا تاہم تمام مسافر محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافر کوچ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں کوچ کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے فائرنگ کے واقعے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.