Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پمز اسپتال اسلام آباد اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلا رہے گا

پمز اسپتال اسلام آباد اتوار کو بھی معمول کے مطابق کھلا رہے گا

اسلام آباد: پمز اسپتال کو اتوار کے روز معمول کے مطابق مکمل فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر انیزہ جلیل کی منظوری سے جاری کیا گیا، جس کے مطابق پمز اسپتال کی انتظامیہ اور اکاؤنٹس برانچ اتوار کو بھی معمول کے مطابق کام کریں گی۔

تمام متعلقہ افسران اور عملے کو مقررہ اوقات کار میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر اجازت غیرحاضری، غفلت یا احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پمز اسپتال کے شعبہ اطفال کے آئی سی یو میں آتشزدگی کے واقعے میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد اسپتال کی معمول کی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.