Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پمز ایم سی ایچ میں کھڑا پانی، مچھروں کی افزائش سے ڈینگی کا خدشہ

پمز ایم سی ایچ احاطے میں کھڑا پانی، ڈینگی پھیلنے کا خدشہ

اسلام آباد: پمز اسپتال کے ایم سی ایچ کے احاطے میں کھڑے پانی میں مچھروں اور لاروا کی موجودگی کے باعث ڈینگی پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ڈی ایچ او آفس ذرائع کے مطابق ایم سی ایچ کے احاطے میں موجود کھڑے پانی میں مچھروں کے لاروا اور مچھر پائے گئے ہیں، جس سے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم سی ایچ وارڈ میں چیک اپ کے لیے آنے والی حاملہ خواتین اور ان کے لواحقین اسی مقام پر انتظار کرتے ہیں، جبکہ موجودہ مون سون سیزن ڈینگی کی افزائش کے لیے سازگار سمجھا جاتا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینٹمولوجسٹ قاسم سجرا کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے 4 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اگست 2025 میں اسلام آباد میں ڈینگی کے 197 کیسز جبکہ 2024 میں 40 کیسز سامنے آئے تھے۔ مون سون کے باعث شہر میں ڈینگی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.