Ultimate magazine theme for WordPress.

مریم نواز کی طبیعت ناساز، 4 روز کے لیے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ

0

ویب ڈیسک کے مطابق ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طبیعت ناساز ہونے پر مریم نواز نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کی طبیعت ناساز ہے جس کے باعث انہوں نے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں، مریم نواز کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے جب کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے

جس کی رپورٹ منفی آئی ہے مگر ڈاکٹر نے گلے میں انفیکشن اور بخار کی وجہ سے آرام کا مشورہ دیا ہے جب کہ گزشتہ روز مریم نواز طبیعت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.