Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا گوادر میونسپل کارپوریشن کا دورہ، انتظامی و ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

گوادر میونسپل کارپوریشن نے محدود وسائل میں کرپشن کی روک تھام اور بہتر انتظامی نظم و نسق کے ذریعے نمایاں تبدیلی لائی ہے، مولانا ہدایت الرحمان اور میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین جاوید خان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، میونسپل کارپوریشن کی عمارت کی تزئین و آرائش، ڈیجیٹل لیب کا قیام اور شہریوں کا اعتماد بحال کرنے کے اقدامات قابل ستائش ہیں، گوادر میونسپل کارپوریشن نے اپنے وسائل سے سویپنگ مشین، فائر بریگیڈ اور دیگر شہری سہولیات کا انتظام کیا ہے، بلدیاتی اداروں کی مؤثر کارکردگی کے لیے دستیاب وسائل کا شفاف استعمال اور کرپشن کی روک تھام ناگزیر ہے۔ گوادر کی پوری تحصیل کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کا اعلان کرتا ہوں، میونسپل کارپوریشن گوادر کو ٹف ٹائلز سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ صوبائی حکومت گوادر میونسپل کارپوریشن کو مزید وسائل فراہم کرکے اس کی استعداد کار میں اضافہ کرے گی، گوادر میونسپل کارپوریشن کے انتظامی ماڈل کو بلوچستان کی دیگر میونسپل کارپوریشنز میں بھی اپنانا چاہیے، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.