وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نوجوانوں کے سوالات، تحفظات اور تنقیدی آرا سننے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی رائے اور تجاویز کو اہمیت دی جائے گی اور ان کے ساتھ مکالمے کے ذریعے مسائل کو سمجھنے اور حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


