چارسدہ(ویب ڈسک) خیبرپختونخوا میں شدید مون سون بارشوں اور بدترین سیلاب کے باعث ضلع چارسدہ میں منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے قریب منڈا ہیڈ ورکس منہدم ہو گیا ہے، چارسدہ کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئیں، ٓئندہ گھنٹوں کے دوران آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آ جائے گی۔
ذرائع کے مطابق منڈا ہیڈ ورکس ٹوٹنے کے باعث چارسدہ،شبقدر اور دیگر علاقوں کے ڈوبنے کا خطرہ ہے، انتظامیہ نے لوگوں کو محفوظ علاقوں کو منتقل ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔