Ultimate magazine theme for WordPress.

’کئیو پر دو گھنٹے میں قبضے کا دعویٰ کرنے والے کہاں ہیں؟‘ یوکرینی وزیر دفاع

0

انھوں نے مزید کہا: ’کئیو پر دو گھنٹے میں قبضے کا دعویٰ کرنے والے کہاں ہیں؟ مجھے تو وہ کہیں نظر نہیں آ رہے۔‘
یوکرین کی حکومت روس کے خلاف مزاحمت سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ ایسا یورپ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے کر رہی ہے۔ریزنیکوف نے لکھا ’اپنے اردگرد نظر دوڑائیں۔ بہت سے لوگوں نے اپنے خوف پر قابو پا کر کریملن کا مقابلہ کرنے کی ہمت کی ہے۔‘
فیس بک پر ایک طویل پوسٹ میں وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف نے فوجیوں، پولیس، طبی عملے اور ہتھیار اٹھانے والے شہریوں کی تعریف کی۔
انھوں نے کہا کہ اگرچہ ہمیں کافی چیلینجز کا سامنا ہے، ساری دنیا کے لوگوں کی نظریں یوکرین پر ہیں اور تین دن پہلے تک جس امداد کا حصول ناممکن نظر آ رہا تھا، اب وہ پہنچنے والی ہے۔‘
’انھوں نے مزید کہا ’اس فوج اور ہمارے لوگوں کے بغیر، یورپ کبھی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ ہمارے بغیر یورپ کا وجود ہی نہیں رہے گا۔‘

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.