Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان کے ہونہار طلبا و طالبات کیلئے سکالر شپ پروگرام شروع کئے جائیں،سینیٹر محمد عبدالقادر

0

بلوچستان کے نوجوانوں میں تعمیری اور مثبت رجحانات پروان چڑھانا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے

ہونہار طلبا و طالبات کیلئے سکالر شپ پروگرام شروع کئے جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ آ گے بڑھ سکیں،سینیٹر محمد عبدالقادر
کوئٹہ(این این آئی)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پنجاب کے طلبہ کو ایک لاکھ ای بائیکس دینے،انٹر نیشنل سکالرشپ کیلئے اقدامات کرنے اور ہونہار سکالر شپ سالانہ 30 ہزار سے بڑھا کر50 ہزارکرنے، نوجوانوں کو 3 کروڑ تک قرض،انٹر نیشنل سکالرشپس، پڑھائی کے بعد روزگار دینے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ نہایت احسن اقدام ہے

حکومت بلوچستان کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بھی صوبے کے نوجوانوں کے لئے حکومت پنجاب کی تقلید کرتے ہوئے منصوبوں کا اعلان کرے تاکہ صوبے کے نوجوانوں میں تعمیری اور مثبت رجحانات پروان چڑھ سکیں۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ کردار کشی, الزام تراشی، محرومی اور تخریبی سیاسی آگ نے بلوچستان کے نوجوانوں میں منفی رجحانات کو جنم دیا ہے

بلوچستان کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لئے حکومت بلوچستان کو خصوصی اہمیت کے حامل اقدامات اٹھانے ہونگے تاکہ ان تعلیم یافتہ نوجوانوں کا رجحان انتہا پسندی کی عفریت کی جانب نہ ہو سکے

 ہونہار طلبا و طالبات کیلئے سکالر شپ پروگرام شروع کئے جائیں تاکہ وہ بلا رکاوٹ آ گے بڑھ سکیں. طلبہ و طالبات پر توجہ کر کے ہی وطن سے محبت پیدا کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وطن کے خلاف کچھ نہ کرنے، وطن چھوڑ کر نہ جانے اور وطن کی خدمت کرنے کا عہد تواس وقت لیا جا سکتا ہے جب حکومت اپنے صوبے کے نوجوانوں کی محرومیوں کو دور کر کے انہیں روشن مستقبل دے وزیر اعلیٰ بلوچستان نوجوانوں کے لئے الیکٹرک بایکس اور لیپ ٹاپ سکیم کا اعلان کریں تاکہ ان میں تعمیری و تخلیقی صلاحیتیں فروغ پا سکیں کوئی ذمہ دار نوجوانوں کو جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کا درس نہیں دے سکتی

بچوں کو گالم گلوچ الزام تراشی سیکھانے والے ان کے ہمدرد نہیں ہوسکتے کسی کو گالی دینا اخلاقیات نہیں۔چیرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہاکہ نوجوان نسل کو وطن عزیز کے خلاف کوئی بھی کام نہ کرنے کا ماحول دینا حکومت بلوچستان کی ذمہ داری ہے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے لئے تین کروڑ روپے تک قرض دیں تاکہ وہ اچھے معیار کے کام کر سکیں. پڑھائی کے بعد روزگار کی دستیابی کی ذمہ داری بھی ریاست پوری کرے صوبے میں ہونہار نوجوان سکالر شپ کے اہل ہے اس سے نوجوانوں میں ایک متحرک مسابقت کا رجحان نظر آئے گا. طلبہ کو سیاسی وابستگی سے بالا ترہو کر ہونہار سکالر شپ دیے جائیں۔ہونہار سکالر شپس سکیم کی کامیابی صوبے کی کامیابی ہے صوبے کے بچے فیس کی فکر سے آزاد ہوکر تعلیم پر توجہ مرکوز کریں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.