ناراض اے این پی رہنما عدنان جلیل کا پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ
عوامی نیشنل پارٹی کے ناراض رہنما عدنان جلیل نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔
اے این پی کے ناراض رہنما عدنان جلیل اسی ہفتے آصف زرداری سےملاقات میں پارٹی میں شامل ہونےکا اعلان کریں گے۔
اے این پی مرحوم رہنما حاجی عدیل کے بیٹے عدنان جلیل کو منانے کے لیے جرگے کے ارکان کو بھیج چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت کے دوران ایمل ولی نےکرپٹ افسرکو سپورٹ کرنےکا کہا جس پر انکارکیا، کرپٹ افسر کو سپورٹ سے انکار پرپارٹی قیادت خفا ہوئی اور وزرات سے ہٹادیا گیا۔
واضح رہے کہ عدنان جلیل نے پی کے 81 سے کاغذات نامزدگی جمع کرا رکھے ہیں اور چند روز قبل آصف زرداری نے ان سے ملاقات کرکے انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔