Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پرکال کی سہولت دی جائے: وزیراعظم کی ہدایت

وزیراعظم شہبازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کوموبائل فون کی سہولت سے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے۔

موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی اور اس حوالے سے وزیراعظم نے آئی ٹی وزارت کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی ٹی اےکو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔

متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطےکٹ جانےکےباعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جاسکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.