بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں جا ری مو سلا دھار بارشوں کی شدت میں کمی
صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گر م اور مر طوب رہنے کا امکان
کوئٹہ(این این آئی:الجزیرہ ویب ڈیسک) بلو چستان کے بیشتر اضلاع میں جا ری مو سلا دھار بارشوں کی شدت میں کمی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گر م اور مر طوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ، بارکھان،سبی، ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، قلات، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد ا للہ، ڈیرہ بگٹی، کوہلو، شیرانی ا ورہرنائی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ اس دوران کوئٹہ میں 118،سبی میں 40، مسلم باغ میں 20، پشین میں 17، چمن میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جمعہ کی شب بارشوں کے سلسلے میں کمی واقعہ ہو ئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (ہفتہ) کو صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم بارکھان،ژوب، زیارت، پشین، موسی خیل، کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد ا للہ، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا مکان ہے۔