Ultimate magazine theme for WordPress.

کوئٹہ: بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 پر دو روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد

0

کوئٹہ:(الجزیرہ ویب ڈیسک)انڈیویجوئل لینڈ پاکستان نے سی پی ڈی آئی کی اشتراک سے 21-20 جنوری 2025 کو کوئٹہ کے نجی ہوٹل میں دو روزہ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس کا موضوع بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 تھا ۔اس ٹریننگ سیشن میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں کے کردار، لوکل گورنمنٹ کا کردار اور ایکٹ کے حوالے سے سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں کو ٹریننگ دی گئی ۔

اس ٹریننگ سیشن میں “ڈاکٹر محمد عارف، ڈپٹی ڈائریکٹر بلوچستان رولر ڈوپلیمنٹ اکیڈمی” نے بطور ٹرینر شرکت کی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ کے سسٹم ، اسٹرکچر ڈویلپمنٹ پلاننگ اور خواتین کونسلرز کا گڈ گورننس میں کردار کی اہمیت پر سیشن دیا۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 کے بارے میں مکمل تفصیلات کے ساتھ بجٹ ،ٹیکس جینڈر اور سوشل انکوثن کے موضوعات پر “بلوچستان رولر ڈوپلیمنٹ اکیڈمی کے فیکلٹی ممبر ،عبدالباری” نے سیشن دیا۔

اس ایونٹ کا اختتام سول سوسائٹی کی جانب سے گڈ گورننس کی کاوشوں پر کال ٹو ایکشن پر کیا گیا ۔سول سوسائٹی کی شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ اس خطے میں لوکل گورنمنٹ کی گڈ گورننس اور سوسائٹی کا کردار بہتر اور فعال گورننس کے لیے کتنا اہم ہے۔اور اس ٹریننگ سیشن کے دوران شرکاء نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح سول سوسائٹی، حکومت اور نجی شعبے کے درمیان تعاون سے گڈ گورننس کو یقینی بنانے کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.