Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

انگلینڈ میں غیرموزوں کٹس، پاکستانی کھلاڑی سردی سے پریشان

انگلینڈ کے سرد موسم میں پاکستانی کھلاڑیوں کو غیرموزوں ٹیسٹ کٹس کے باعث مشکلات کا سامنا

انگلینڈ کے دورے پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کٹس کے معیار اور فٹنگ پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سرد موسم کے لیے غیر موزوں قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کو فراہم کی گئی ٹیسٹ کٹس انگلینڈ کے سرد موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار نہیں کی گئیں۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جرسیوں کا کپڑا نسبتاً پتلا ہے، بعض شرٹس کی فٹنگ زیادہ ٹائٹ ہے جبکہ کچھ کھلاڑیوں کو مناسب سائز کی کٹس بھی دستیاب نہیں ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے دوران سرد ہواؤں کے باعث پاکستانی کھلاڑیوں کو مشکلات پیش آئیں اور بعض کھلاڑیوں نے میچ کے دوران اونی سویٹرز کا استعمال کیا۔ اس حوالے سے تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئیں۔

کھلاڑیوں نے کٹس کے معیار، سائز اور انگلینڈ کے موسمی حالات کے مطابق ان کی تیاری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو اننگز اور 103 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز میں شروع ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم میں بابر اعظم کی واپسی متوقع ہے، جبکہ محمد رضوان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔ فاسٹ بولر عبید شاہ کو بھی دوسرے ٹیسٹ میں موقع ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.