کوئٹہ(الجزیرہ ویب ڈیسک) کوئٹہ اور گردنواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری نواں کلی بائی پاس پر سیلابی ریلے گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔پی ڈی ایم اے ڈائریکٹر فیصل طارق نے میڈیا کو بتایا کہ خواتین اور بچوں سمیت 20سے زائد پھنس افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ،پی ڈی ایم اے اور پولیس کی ریسکیو ٹیمیں موقع پرعلاقے میں موجود ہیںپھنسے افراد کو ریسکیوکرکے اطراف میں ریسکیوٹیمیوں کاآپریشن جاری ہے،ریسکیوٹیمیں اور ایمبولینسز ہمارے پاس موجود ہیں۔