Ultimate magazine theme for WordPress.

ملیکہ بخاری نے بھی تحریک انصاف چھوڑ دی

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

 تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری نے  بھی پارٹی چھوڑ دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملیکہ بخاری کچھ دیر میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

خیال رہے کہ ملیکہ بخاری کو کچھ دیر قبل اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ انہیں  تھری ایم پی او کے تحت جیل میں نظر بند کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 9 مئی کے روز القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں متعدد مقامات پر پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اس دوران شرپسند کارکنوں نے ریاستی اور فوجی تنصیبات پر دھاوا بول دیا۔

3 روز کے پرتشدد احتجاج کے دوران 8 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے، اس دوران ریاست و فوجی املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ملکی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت پاکستان نے کئی روز تک انٹرنیٹ معطل رکھا۔

بعد ازاں حکومت نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے شرپسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

9 مئی کے بعد سے عمران خان کے کئی قریبی ساتھیوں سمیت کئی ارکان پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کرچکے ہیں، یہی نہیں متعدد کارکنان نے فوجی تنصیبات پر حملوں کے پیچھے عمران خان کی کئی پالیسیوں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.